غزہ پر نسل کشی کی جنگ کا 642 واں دن: 39 فلسطینی شہید، قطر کا وفد واشنگٹن میں
امریکی ویب سائٹ “اکسیئوس” (Axios) نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن پہنچا ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔
غزہ پر جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے 642ویں دن (بدھ کی صبح سے) اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے 21 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس تباہ کن جنگ میں شہادتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
طبی ذرائع کے مطابق، غزہ شہر اور شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ دیگر علاقوں سے بھی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
سیاسی محاذ پر سرگرمیاں
امریکی ویب سائٹ “اکسیئوس” (Axios) نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن پہنچا ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ایک معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق، قطری وفد نے وائٹ ہاؤس میں امریکی اعلیٰ حکام سے کئی گھنٹوں تک ملاقاتیں کیں، جو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے کچھ دیر قبل ہوئیں۔
حماس کا مؤقف
دوسری جانب، حماس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گا اور مذاکرات کی شرائط مزاحمت ہی طے کرے گی، جیسا کہ ماضی میں بھی اس نے قواعد قائم کیے۔
حماس کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اب یہ بات سب پر واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ ایک سنجیدہ تبادلہ معاہدہ ہے، جو صرف مزاحمتی قیادت کے ذریعے ممکن ہے۔
مغربی کنارے میں کارروائیاں
ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ وہ شمالی علاقے کے تین بڑے پناہ گزین کیمپوں — جنین، طولکرم اور نور شمس — میں سرگرم ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ان علاقوں کی شکل بدل کر انہیں کھلے علاقے میں تبدیل کرنا ہے تاکہ فوج کے لیے ان تک رسائی آسان ہو جائے اور کامل عسکری کنٹرول قائم کیا جا سکے۔
القسام کے ایک کمانڈر کا الجزیرہ سے گفتگو میں بیان: مجاہدین نے قابض فوج کی ہیبت کو روند ڈالا
القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا:
- آج خان یونس میں کی جانے والی قیدی بنانے کی کارروائی کو کامیابی نہیں ملی، لیکن آئندہ آپریشنز میں ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔
- ہمارے مجاہدین لڑاکا یونٹوں اور کمین گاہوں میں دشمن کے فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کا انتظار کر رہے ہیں، تاکہ انہیں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا جا سکے۔
- ہماری حالیہ کارروائیوں نے قابض اسرائیلی فوج کی جھوٹی ہیبت کو خاک میں ملا دیا ہے، اور ان کے فوجیوں کی ناک خاک میں رگڑ دی ہے۔




