خبریںریاستی

تلنگانہ حج کمیٹی کے مثالی انتظامات، تمام ریاستوں کے لیے قابلِ تقلید: ڈاکٹر مختار احمد فردین

تلنگانہ حج کمیٹی کے مثالی انتظامات، تمام ریاستوں کے لیے قابلِ تقلید: ڈاکٹر مختار احمد فردین
صدرنشین حج کمیٹی حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی کی قیادت میں حج انتظامات میں روحانیت و انتظامی ہم آہنگی
مولانا سید سیف الدین قادری کی روانگی برائے حج، ڈاکٹر مختار احمد فردین کی جانب سے مبارکباد
حیدرآباد، 27 مئی:تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے امسال کے حج انتظامات کو نہایت منظم، مثالی اور باوقار قرار دیا جا رہا ہے۔ حج ہاوز، نامپلی میں عازمینِ حج کے لیے کیے گئے انتظامات نہ صرف انتظامی اعتبار سے اعلیٰ معیار کے حامل ہیں، بلکہ ان میں ایک روحانی کیفیت اور نورانی ماحول بھی واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس کے صدر اور روزنامہ تاریخ دکن کے اعزازی مدیر، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ’’حج کمیٹی تلنگانہ نے امسال جو انتظامات کیے ہیں، وہ تمام ریاستوں کے لیے ایک نمونہ اور تقلید کے قابل مثال ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’حج ہاوز کے احاطے میں جو روحانی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے، وہ ایمان کو تازگی اور دل کو سکون عطا کرتا ہے۔ ہر سمت سے بلند ہوتی درود و سلام کی صدائیں، تکبیرات کی گونج اور اللہ کے مہمانوں کی چہل پہل، ایک ایسا منظر پیش کرتی ہیں جو دنیاوی تقاضوں سے بالاتر ہے۔‘‘ڈاکٹر مختار احمد فردین نے حج کمیٹی کے صدرنشین کی روحانی شخصیت اور ان کے خلوص پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’صدرنشین حج کمیٹی حضرت سیدشاہ غلام افضل بیابانی (جوحضرت سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی القادری رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین بھی ہے )کی قیادت میں نہ صرف انتظامی نظم و ضبط نمایاں ہوا ہے، بلکہ ان کی روحانی وابستگی، عاجزی اور اخلاق نے عازمین پر ایک خاص اثر چھوڑا ہے۔ اُن کی سرپرستی میں تمام تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کو انتہائی خوشگوار، آرام دہ اور عزت و احترام کے ساتھ روانہ کیا جا رہا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’عازمین کی خدمت صرف ایک سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے، اور حج کمیٹی تلنگانہ نے اس فریضے کو جس انداز میں ادا کیا ہے، وہ سراہے جانے کے قابل ہے۔ڈاکٹر فردین نے متعلقہ انتظامیہ، رضاکاروں، علماء کرام اور حج کیمپ کے تمام کارکنان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کی مشترکہ کوششوں سے ایک ایسا ماحول قائم ہوا ہے جو اسلامی اخوت، مہمان نوازی اور خدمتِ خلق کی حقیقی تصویر پیش کر رہا ہے۔ مولانا سید سیف الدین قادری، سجادہ نشین قافلہ سالار حضرت سید شاہ قادرمحی الدینؒ و سکریٹری انجمن خادم المسلمین، کی روانگی برائے حج کے موقع پر معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر مختار احمد فردین نے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولانا سیف الدین قادری ایک ہمدرد، ملنسار اور خدمت خلق سے سرشار شخصیت ہیں، جو نہ صرف اپنے عظیم خاندان کی روحانی وراثت کو سنبھالے ہوئے ہیں بلکہ عملی میدان میں بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ڈاکٹر فردین نے مزید کہا کہ قافلہ سالار حضرت سید شاہ قادرمحی الدینؒ کے اس نبیرے نے اپنے اسلاف کی سنت پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے غریبوں، یتیموں اور مظلوموں کی فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انجمن خادم المسلمین کے پلیٹ فارم سے وہ مسلسل رفاہی و فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔مولانا سید سیف الدین قادری کی حج پر روانگی کو عوامی و دینی حلقوں میں روحانی خوشی اور مسرت کا موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے رفقاء، عقیدت مند اور محبین کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا حج قبول فرمائے اور ان کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا کرے۔بعد ازاں حج ہاوزنامپلی میںسید سیف الدین قادری کی حضرت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی، صدرنشین حج کمیٹی نے خصوصی دعا اور تہنیت پیش کی۔اس موقع پر معزز شخصیات بھی شریک رہیں جن میں:ڈاکٹر مختار احمد فردین، محمد حنیف ڈھاکلی، میرا سردار علی، محمد فاروق، محمد علی، میر اشرف، جاوید اختر، بدرالدین، سید خالد احمد، واجد علی محمد‘سکندرعلی معشوقی‘ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری اورجناب سیداطہراحمداللہ حسینی شامل ہیں، جنہوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا۔اختتام پر انہوں نے تمام عازمینِ حج کو نیک تمناؤں کے ساتھ روانہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا سفر قبول فرمائے، انہیں آسانیاں عطا فرمائے اور وہ حجِ مبرور کے ساتھ اپنے وطن واپس آئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button