دعوتِ دین: انبیاء کا مشن اور امت کی ذمہ داری — شریعت انفارمیشن سرویس کی 984 ویں نشست

حیدرآباد (نمائندہ)
شریعت انفارمیشن سرویس کی 984ویں نشست بعنوان “دعوتِ دین: انبیاء کا مشن اور امت کی ذمہ داری” مورخہ 23 جون 2025، بروز پیر بعد نماز عصر ٹھیک 5:15 بجے جامع مسجد عالیہ، گن فاؤنڈری، عابڈز، حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔

اس علمی نشست میں ڈاکٹر سید حبیب امام قادری بحیثیت مقرر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ پروگرام میں امتِ مسلمہ کی دعوتی ذمہ داریوں، نبی کریم ﷺ کی سیرتِ دعوت، اور عصرِ حاضر میں دعوت دین کے تقاضوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

تمام اہل علم و فکر، طلبہ، اور عوام الناس سے مع احباب بروقت شرکت کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔

نوٹ: پروگرام مقررہ وقت پر شروع ہوگا۔